پلوامہ معرکہ آرائی میں لشکر کمانڈر سمیت 5جنگجو جاں بحق:پولیس

سری نگر// جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک لشکر کمانڈر سمیت پانچ جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں ۔یہ اطلاع پولیس نے جمعہ کو ٹویٹ کے ذریعے دی۔
پولیس نے کہا کہ مارے گئے جنگجوﺅں میں نیشاز لون نامی لشکر کمانڈر اور ایک غیر مقامی جنگجو سمیت پانچ عسکریت پسند شامل ہیں۔ 
اس سے قبل اطلاعات میں بتایا گیا کہ مذکورہ جھڑپ کے دوران ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے ۔پولیس نے تاہم اپنے ٹویٹ میں اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔
حکام کے مطابق یہ جھڑپ گذشتہ شب دیر گئے راجپورہ کے ہانجن گاوں میں پیش آگئی۔
اطلاعات کے مطابق گاوں میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے گذشتہ رات ایک محاصرے اور سرچ آپریشن شروع کیا۔جنگجوﺅں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن انکاو¿نٹر میں تبدیل ہوگیا اور طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔
گولیوں کے ابتدائی تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔بعد میں محصور جنگجوﺅں کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے تین جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔