پلوامہ معرکہ آرائی میں تیسرا جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ہکری پورہ گاوں میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے تین جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم کہا کہ اُن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
اس معرکہ آرائی میں پہلے دو اور بعد میں تیسرا جنگجو جاں بحق ہوا۔
یہ معرکہ آرائی کاکا پورہ علاقے کے ہکری پورہ گاوں میں اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔
یہ آپریشن پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے شروع کیا اوراس کے دوران جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں ۔ جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے دوران ابھی تک تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ جنگجوﺅں کیخلاف شروع کیا گیا آپریشن ابھی جاری ہے۔