پلوامہ قصبہ میں گن جانیت کو کم کرنے کیلئے لوازمات

پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سید عابد رشید شاہ نے آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کرکے قصبہ میں گنجانیت کو کم کرنے کے لئے لوازمات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی،اے سی آر،اے آر ٹی او،ایگزیکٹیو آفیسرمیونسپل کمیٹی محکمہ ٹریفک کے آفیسران اورٹریڈرس فیڈریشن کے نمائندوں کے علاوہ ٹرانسپورٹروں اور چھاپڑی فروشوں نے شرکت کی۔متعلقین کے ساتھ بات چیت کے دوران غیر قانونی پارکنگ ،سڑکوں پر رکائوٹوں اورچھاپڑی فروشوں کی طرف سے تجاوزات کو ٹریفک کی معمول کی آمدورفت میں سب سے بڑی رکائوٹ قراردیاگیا۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ پلوامہ قصبہ میں گنجانیت کے خاتمے کے لئے سول سوسائٹی ،ٹریڈرس فیڈریشن اورٹرانسپورٹروں سے تعائون طلب کیا۔اس دوران ترقیاتی کمشنرنے ابتدائی اقدامات کے تحت بس اسٹینڈ کو فوری طور منتقل کرنے اور ٹریفک کی آمدورفت میں رکائوٹوں کا باعث بن رہی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی ہدایت دی۔