پلوامہ حملے کی برسی پر ’قابل اعتراض‘ سوشل میڈیا پوسٹ پر کشمیری طالب علم گرفتار

 
سری نگر//مدھیہ پردیش کے ایک کالج میں زیرِ تعلیم ایک کشمیری نوجوان کو پلوامہ حملے کی تیسری برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک "قابل اعتراض" ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
 
 
جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی کے مطابق، ایس وی پی جی کالج نیمچ مدھیہ پردیش میں زیرِ تعلیم طالب علم نے پلوامہ حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کی۔
 
 
تفصیلات کے مطابق مذکورہ طالب علم وزیر اعظم کی خصوصی اسکالرشپ سکیم کے تحت تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
 
کالج کے پرنسپل کا حوالہ دیتے ہوئے، ناصر نے کہا کہ طالب علم نے "سوشل میڈیا پر پلوامہ حملے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اسے بابری کا بدلہ لکھا"۔
 
پولیس نے طالب علم کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا ہے۔
 
بی جے پی کے مقامی نوجوان لیڈروں نے مبینہ طور پر اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔