پلوامہ حملہ: پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا ابتدائی جواب بھجوا دیا

  اسلام آباد //حکومت پاکستان نے پلوامہ حملے پر بھارتی ڈوزیئر کا ابتدائی جواب بھجوا دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر میں دی گئی معلومات پر تحقیقات کرکے جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر پاکستانی جواب ان کے حوالے کیا۔وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملہ کے بعد ٹھوس شواہد پیش کیے جانے پر تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایسا مظاہرہ خطے کے امن اور سلامتی کے لیے کیا، جبکہ پاکستان آگے بڑھنے کے لیے بھارت کی طرف سے مزید معلومات اور شواہد کا انتظار کر رہا ہے۔