پلوامہ حملہ: آر اے ایف افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

نیوز ڈیسک
 

سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کاکہ پورہ علاقے میں پیر کو عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کا ایک اہلکار سری نگر کے ایس ایچ ایم ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 

سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام (کے ڈی سی) کو بتایا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس کے سب انسپکٹر کی شناخت دیو راج کے طور پر کی گئی ہے جو پلوامہ حملے میں زخمی ہوئے تھے، آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایچ ایس کے آئی سی یو وارڈ 17 میں ان کا علاج کیا جا رہا تھا، آج وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔

 

واضح رہے کہ پیر کی شام کو جنوبی کشمیر کے کاکا پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایچ سی سریندر کمار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 

پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی کیس درج کر لیا تھا اور مزید تفتیش جاری ہے۔