پلوامہ// پلوامہ پولیس اسٹیشن پر جمعہ کی شام رائفل گرنیڈ حملے سے سنسنی پھیل گئی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے جمعہ کی شام کو پولیس اسٹیشن پر رائفل گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔اس موقعے پر جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق بعد میں فورسز نے نزدیکی علاقوں کو محاصر ے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔گرینیڈ دھماکہ کے سبب تھانہ کے آس پاس کی بستی میں مقیم لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
پلوامہ تھانے پر گرنیڈ حملہ
