پلوامہ تصادم : جیش سے وابستہ 3 جنگجو مارے گئے، امریکی ساخت کی دو رائفلیں ضبط : آئی جی کشمیر

سری نگر// جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں جیش سے وابستہ 3 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران جیش سے وابستہ غیر ملکی جنگجو سمیت 3 ملی ٹینٹ مارے گئے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔
اُنہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔