پلوماہ+بارہمولہ// پلوامہ اور بارہمولہ میں اتوار کو جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان الگ الگ واقعات میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم دونوں طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوں نے پلوامہ قصبے کے مضافات میں شام 5بجے پولیس و سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا تاہم دونوں طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔اس دوران فو ج نے شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے ڈنڈموہہ کریری علاقے کو محاصرے میں لیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے اتوار کو جنگجوئوں کی موجود گی کی ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد 29آر آر ، سی آر پی ایف اورسپیشل آپریشن گرپ نے ڈنڈموہہ کریری دیہات کے جنگلات علاقے کو محاصرے میںلیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں پر موجود جنگجوئو ں نے کچھ کولیاں بھی چلائیں۔تاہم بعد میں فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا جو شام دیر گئے تک جاری تھا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے بتایا کہ فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پراس گائوںکو محاصرے میں لیااورتلاشی کاروائی شروع کی ۔ ادھر فوسز نے اتوار کو ہی تجرشریف سوپور کو محاصرے میں لیا تھا ۔ذرائع کے مطابق فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع تھی کی علاقے میں کچھ جنگجوئوںموجود ہیں جس کے بنا پر 22آر آر، سی آر پی ایف اور سپیشل آپریشن گرپ نے پورے دیہات کو محاصرے میںلیکر گھر گھر تلاشی لی ۔