پلوامہ اور شوپیان کے اندرونی علاقے بنیادی سہولیات سے محروم

پلوامہ//پلوامہ اور شوپیان کے اندرونی علاقوں کی بستیاں موسم سرما کی سخت سردی میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بیشتر علاقوں کے لنک روڑ ابھی بھی حالیہ برفباری کے بعد برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ یہاں نریگا اسکیم کے تحت لنک روڑوں سے برف ہٹانے کے علاوہ سڑکوں کو بھی تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔زم پتھری کیلر،گورسی ناڑ،نصرپورہ شوگی مرگ،چک مانلو بکروال محلہ،چک سعد پورہ،شمس پورہ،امشی پورہ وانٹی ناڑ ترال،نارستان گوجر بستی،شاجن دودھ کلن،بجناڑی کھریو،ٹی سی آئی بستی کھمنوہ،بب سیر،راز دور وغیرہ میں بجلی،رابطہ سڑکیں،پل،اسکولی عمارات جیسی اہم سہولیات کا فقدان ہے، جس کے نتیجے میںانہیں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔