پلوامہ+کپوارہ//پولیس نے پلوامہ کے قلم پورہ علاقے میں ایک35سالہ شہری کی لاش برآمد کر لی ہے۔ پلوامہ کے قلمپورہ شادی مرگ علاقے میں پولیس نے ایک35سالہ شہری خت عبد الغنی وگے ولد غلام حسن وگے ساکنہ سہپورہ پلوامہ کی لاش برآمد کر لی ہے پولیس ذرائع نے بتایا بدھ کے صبح علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انہیں علاقے میں لاش کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے علاقے میں پہنچ کر ایک 35سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی ۔ اس دوران پولیس نے لاش کو ااپنی تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد اسے لواحقین کے سُپرد کیا۔ پولیس ذرائع نے مزیدکہا کہ جاں بحق شہری ایک ذہنی مریض تھا جس کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ادھر سرحدی قصبہ ترہگام میں کرناہ سے آئے ہوئے ایک نوجوان شہری کی اپنے دوست کے گھر میں موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کرناہ میں کہرام مچ گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کرناہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ظہور احمد خان ترہگام میں اپنے دوست کے گھر مہمان بن کر آیاتاہم منگل کی شام ظہور احمد خان کھانا کھا کر سو گئے اور صبح جب انہیںجگانے کے لئے گئے تو اس کی موت واقع ہوئی تھی نجس کے بعد مقامی پولیس تھانہ کو مطلع کیا ۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر سب ضلع اسپتال کپوارہ میں پوسٹ مارٹم کیا اور ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔