پلوامہ اور بڈگام میں فورسز اور جنگجوٶں کے مابین تصادم| 5ملی ٹینٹ مارے گیے

سری نگر،//پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں اتوار کو رات بھر ہونے والی دو تصادم آراٸیوں میں جیش محمد اور لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ عسکریت پسندوں سمیت ایک اعلیٰ کمانڈر اور ایک پاکستانی مارا گیا۔
 
کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران دو اکاٶنٹرس میں پاکستان کے سپانسر تنظیم لشکر طیبہ اور جیش محمد سے وابستہ 05 عسکریت پسند مارے گئے۔ جیش کمانڈر زاہد وانی اور ایک پاکستانی عسکریت پسند کا مارا جانا ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے''۔
 
 انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ اعلیٰ کمانڈر زاہد وانی کے علاوہ، ایک پاکستانی عسکریت پسند جس کی شناخت کفیل عرف چھوٹو کے نام سے ہوئی تھی، پلوامہ میں مارا گیا ہے۔ دونوں جی ای ایم سے وابستہ تھے۔
 
اعلیٰ پولیس افسر نے مزید کہا کہ کفیل پلوامہ-شوپیان بیلٹ میں 2020 سے سرگرم تھا۔
 
ہفتہ کی شام کو پلوامہ کے علاقے نائرہ اور وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چرار شریف علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان دو انکاؤنٹر شروع ہوئے۔
 

 

ایک اہلکار نے مزید کہا کہ پلوامہ کے نائرہ علاقے میں جی ای ایم کے تین عسکریت پسند بشمول سرکردہ کمانڈر زاہد وانی مارے گئے جب کہ بڈگام کے چرار شریف علاقے میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو مارے گئے۔