پلس پولیو ٹیکہ کاری پروگرام

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگرڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی صدارت میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 28 جنوری 2018ء کو پلس پولیو ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع میںپانچ سال تک کی عمر کے 187173بچوں کو پہلے مرحلے کے تحت پلس پولیو ٹیکہ کاری پروگرام کے دائرے میں لایا جائے گا۔جب کہ اس مقصد کے لئے 2616کارکنوں کی خدمات حاصل کی جائی گی۔ترقیاتی کمشنر نے پروگرام کو صد فیصد کامیاب بنانے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ پروگرام کی صد فیصد کامیاب بنانے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ پروگرام کی کامیابی کے لئے صحت مراکز میں تمام لازمی سہولیات دستیاب رکھی جانی چاہیں۔انہوںنے کہا کہ ایک وسیع تشہیری مہم سے عام لوگوں کو ٹیکہ کاری پروگرام کے بارے میں مفصل جانکاری دی جانی چاہیے۔میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر سرینگر،ڈسٹرکٹ ایمونائزیشن آفیسر سرینگر اورہیڈکواٹرون کے تحصیلداروں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔