پلاٹوں کی خریدوفروخت کے نام پر دھوکہ دہی

سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر نے لوگوں کو اُن لوگوں سے خبر دار رہنے کے لئے کہا ہے جو کہ نام نہاد سرکار پلاٹ فروخت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلع میںفروخت کے لئے کوئی پلاٹ دستیاب نہیںہیں اورلوگوں کو اس طرح کے پلاٹوں کی خریدوفروخت کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے۔ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے سرکار پلاٹوں کی جعلی اورفرضی  خرید وفروخت کے نام پر سادہ لوح لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے کی شکایات کا سنگین نوٹس لیا ہے اور اس طرح کی جعلسازی میںملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے ۔انہوںنے پلاٹوں کو خریدنے کی کوشش کے دوران پوری جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔