پسیوں سے تعمیر اتی عمل بھی متاثر ہوا

مینڈھر //خطہ پیر پنچال میں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے محکمہ دیہی ترقی کےساتھ ساتھ دیگر تعمیر اتی ایجنسیوں کے زیر تحت ہوئے کام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔مینڈھر سب ڈویژن میں کئی ایک مقامات پر تعمیر اتی ایجنسیوں کے زیر تحت تعمیر ہوئی حفاظتی دیواریں و دیگر تعمیر اتی کام پسیوں کی زد میں آکر متاثر ہو ئے ہیں ۔اس کے علاقہ سب ڈویژن میں کئی ایک رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی ایک رہایشی مکانات کی دیواریں گر گئی ہیں تاہم ان حادثات میں کوئی جانی نقصان ہونے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ۔اسی طرح منجا کوٹ تحصیل کے با لائی علاقوں میں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی ایک رہایشی مکانا ت و حفاظتی دیواریوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔