پسیاں گر آنے کے بعد مغل روڑ پر ٹریفک معطل

سرینگر // ضلع شوپیان اور پونچھ-راجوری کو ملانے والی مغل روڑ کو پوشانہ میںپیر کو بڑے پیمانے پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کردیا گیا۔
حکام کا حوالہ دیتے ہوئے نیوزایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارشوں کی وجہ پسیاں گر آئی ہیں۔
ڈی ٹی آئی مغل روڈ قاسم چودھری نے جی این ایس کو بتایا کہ سڑک کے دونوں طرف ٹریفک روک دی گئی ہے۔ یہ سڑک 5 جولائی کو ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی تھی۔
5 جولائی کو انتظامیہ نے سنتھن-کوکرناگ سڑک بھی کھولی تھی ، جو اننت ناگ ضلع کو کشتواڑ سے ملاتی ہے ۔