سری نگر// جموں سری نگر قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کو آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر مگر کوٹ کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، "جموں سری نگر قومی شاہراہ پسیوں کی وجہ سے مگر کوٹ میں بندہو گئی ہے، لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کلیئرنس کا کام مکمل ہونے تک شاہرا ہ پر سفر نہ کریں©“۔