پرے پورہ میں کئیریر کونسلنگ انفارمیشن سینٹرکاافتتاح

سرینگر //دہرادون جی آر ڈی انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سرینگر کے پرے پورہ میں’’ کئیریر کونسلنگ انفارمیشن سینٹر ‘‘کا آغاز کیا گیا ۔ کیریر کونسلنگ سینٹر کا افتتاح سردار راجا سنگھ نے کیا جبکہ ایڈمنسٹریٹو ڈائریکٹر لتا گپتا کے علاوہ فیکلٹی ممبر اشفاق حسن یتو بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے سردار راجا سنگھ نے بتایا کہ کشمیرکے طلاب میں کافی ہنر موجود ہے مگر انہیں صحت کے بارے کونسلنگ نہیں مل رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ سرینگر کے سینٹرل میں آکر طلاب مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی آر ڈی انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں 800کے قریب طلاب تعلیم مکمل کررہے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انکی صحیح کونسلنگ کرے۔  اس موقعے پر موجود لتا گپتا نے بتایا کہ جدید دور میں کئی کالجوں میں ایسے کورسز دستیاب ہے جہاں طلبہ تعلیم حاصل کرکے روز گار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کیریر کونسلنگ سینٹر پر طلبہ آکر مشورہ حاصل کرسکتے ہیں کہ وہ پالی ٹیکنیک فارمیسی ، منہیجمنٹ ، انجینرنگ اور دیگر کورسز میں کیسے اپنا مستقل بنا سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ جی آر ڈی انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی دہرادون میں 42ہزار سے زیادہ طلبہ ادارے کے 51شاخوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔