پرے پورہ میں سٹیٹ کاپرٹیو بنک اے ٹی ایم کا افتتاح

سرینگر// پرے پورہ میں کل جموں و کشمیر سٹیٹ کاپرٹیو بنک کی 22ویں اے ٹی ایم کا افتتاح کیا گیا ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر سیکرٹری کاپریٹیو بنک عبدالمجید بٹ نے رجسٹرار کاپرئیٹو ایم ایمک گھاسی ،بنک کے چیرمین ایم ایس ڈار اور دیگر افسران کے ہمراہ اے ٹی ایم کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر  عبدالمجید بٹ نے کواپریٹیو بنک کے رول کی تعریف کرتے ہوئے اس کی توسیع پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو اپنانے میں تیزی سے تبدیل مالیاتی ماحول میں تعاون کرنے والے بینکوں کو مدد ملے گی۔اس موقعہ پر بنک کے دیگر اعلیٰ آفسیران نے بھی بنک کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔