پرینکا کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل

 وارانسی//کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کے وارنسی میں روڈ شو کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ محترمہ گاندھی 15 مئی بروز بدھ وارانسی پارلیمانی حلقے سے کانگریس امیدوار اجے رائے کی حمایت میں روڈ شو کریں گی۔کانگریس سینئر لیڈر موہن پرکاش کے مطابق روڈ شو کا ا?غاز پنڈت مدن موہن مالویہ کی مورتی سے ہوگی اور اس کا اختتام کاشی وشوناتھ پر ہوگا۔ روڈ شو کے اختتام کے بعد محترمہ واڈرا کاشی وشو ناتھ مندر میں پوجا بھی کریں گی۔ملحوظ رہیکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس کی جانب سے اجے رائے کو امیدوار بنائے جانے کے بعد یہ پہلی دفعہ ہے جب پرینکا وارانسی کا دورہ کررہی ہیں۔مسٹر رائے نے 2014 کے انتخابات میں بھی وزیر اعظم کے خلاف وارانسی سے انتخاب لڑا تھا۔ 2014 میں مسٹر رائے تیسرے مقام پرتھے۔اجے رائے کو کانگریس کا امیدوار بنائے جانے سے قبل یہ خبر گردش میں تھی کہ پرینکا گاندھی واڈرا وارانسی سے وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف انتخابی میدان میں اتر سکتی ہیں۔بہر حال اب وارانسی سے کانگریس کے موجودہ امیدوار اجے رائے نے کہا کہ کانگریس مسٹر مودی کے خلاف الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ ’’ کانگر یس کا ہر مرد و خاتون کارکن 19 مئی کیلئے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرر ہا ہے۔یواین آئی