پرینکاگاندھی پر فحش فقرے کسنے پر محبوبہ سیخ پا

سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھاجپا وزیر ہرش دیویدی کی طرف سے کانگریس کی مرکزی لیڈر پرینکا گاندھی پر فحش تبصرہ کرنے پر اُن کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تبصرہ کرنے والوں کو علاج کی اشد ضرورت ہے۔ پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیرہرش دیویدی کی طرف سے کانگریس کی سینئر مرکزی رہنما پرینکا گاندھی پر فحش فقرے کسنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اس واقعے سے متعلق اپنی ناراضگی کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دور جدید میں اس قسم کے واقعات انتہائی بدقسمتی کی بات ہے‘‘۔ محبوبہ کا کہنا تھا کہ ’’متحدہ خاندانوں کے معاشرے کے ساتھ ساتھ شرمناک فحاشی ہمیشہ سے اس قسم کے حالات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس معاشرے میں ایک خاتون اپنے لئے کون سا لباس منتخب کرتی ہے ، اس سے کسی بھی دوسرے شخص کو سروکار نہیں۔ ایسے میں اگر کوئی فحش گوئی کا مرتکب ہوتا ہے تو ایسے انسان کو صرف علاج کی ضرورت ہے اور میں اُمید کرتی ہوں کہ علاج فراہمی کے بعد ایسے عناصر دماغی طور پر صحت یاب ہوں گے‘‘۔خیال رہے بی جے پی لیڈر ہرش دیودی نے کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی سے متعلق کہا تھا کہ ’’جب وہ نئی دہلی میںہوتی ہیں تب اُن کا لباس جینز پینٹ اور ٹاپ ہوتا ہے اور جونہی پرینکا اپنے حلقہ انتخاب میں ہوتی ہیں تو اُس وقت وہ ساڑھی اور سندور میں رہنا مناسب سمجھتی ہیں۔