پریم ناتھ ڈوگرہ میموریل فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ

جموں//کھلاڑیوں کوامن اور بھائی چارے کے نمائیندے قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے ریاست کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کھیل کود میں بھر پور حصہ لے کر لوگوں کے دل جیت لیں ۔ سپیکر نے ان باتوں کا اظہار پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ میموریل فُٹ بال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے فائینل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ٹورنامنٹ میں جے اینڈ کے بنک اور پنجاب کی ٹیم نے حصہ لیا اور جے اینڈ کے بنک نے فائینل میچ ایک گول سے جیتا ۔ اموور نوجوان اور کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری اس مووقعہ پر موجود تھے ۔ ان کے علاوہ ارکانِ قانون سازیہ راجیش گپتا ، ورکرم رندھاوا ، ایم ایل سی( برگیڈئیر ریٹائیر) سچیت سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انصاری نے کہا کہ حکومت کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو ریاست کے ہر حصے میں تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کوشش کے نتیجے میں ریاست کے نوجوان بھر پور مستفید ہو رہے ہیں ۔ بعد میں وزیر نے فاتح ٹیم اور رنر اپ میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ منتظمین کے علاوہ سپورٹس محکمے کے افسران ، سپورٹس کونسل اور فُٹ بال ایسوسی ایشن کے ممبران اس موقعہ پر موجود تھے ۔