پریس کی خودمختاری اور شفافیت کو بچانے کیلئے متحد ہوجائیں : وکرما دتیہ سنگھ

 جموں//سابقہ ایم ایل سی و کانگریس کے ایک سینئر لیڈر وکرما دتیہ سنگھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں لیہہ کا واقعہ سن کر کافی دکھ ہو اہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران لیہہ میں صحافیوں کی جانب سے بی جے پی کے حق میں کوریج چلانے کیلئے بی جے پی کے ایم ایل سی اور پارٹی کے ریاستی صدر نے میڈیا کو رشوت دینے کی خبروں سے اُسے کافی دکھ ہوا ہے۔انہوں نے بی جے پی کی جانب سے رشوت کو قبول کرنے سے اناکر کرنے پر لیہہ کے صحافیوں کی ستائش کی ہے،جنھوں نے سر عام بی جے پی کی رشوت خور فعل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔وکرما دتیہ نے لیہہ کے صحافیوں کی جانب سے اس معاملے کو 2مئی سے تعاقب کرنے اور پریس کی خودمختاری اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے انکے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔وکرما دتیہ نے مزیدکہا کہ عوام ،حکام اور میڈیا کو ایسے جرنلسٹوں کو تعاون دینے کے لئے متحد ہونا چاہیے،جو میڈیا کی ایمانداری اوریکجہتی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور جے اینڈ کے پولیس سے معاملہ کی تیزی سے تحقیقات شروع کرنے اور قصو روا روں کے خلاف مناسب کاروائی کرنے پر اصرارکیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ بی جے پی کیلئے شرم ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈراں ایسے فعل میںملوث ہیں،جبکہ پارٹی کی مرکزی لیڈر شپرشوت خوری پر زیرو ٹالرنس کا دعویٰ کرتی ہے۔وکرما دتیہ نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فٹئیج سے یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ،جس میںبی جے پی کے ریاستی صدر اور ایک ایم ایل سی لیہہ کے جرنلسٹوں میں لفافے تقسیم کر رہے ہیں۔