پریس کونسل آف انڈیا کے ارکان ناظم اطلاعات سے ملاقی

  سرینگر//تین ارکان پر مشتمل پریس کونسل آف انڈیا کے ایک پینل نے کل یہاں ناظم اطلاعات ورابطہ عامہ طارق احمد زرگر کے ساتھ ملاقات کی اور ریاست میں میڈیا منظر نامے سے جڑے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات( ہیڈ کوارٹرس) ساجد یحییٰ نقاش اور محکمہ کے کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پی سی آئی ارکان میں پربھات کمار داش، اشوک اپودھیائے اور پروفیسر سشما یادو تھیں اور وہ اتوار کو سرینگر پہنچے تا کہ وہ ریاست کے میڈیا منظر نامے اور صحافتی برادری کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں برسر موقعہ جائیزہ لے سکیں۔ناظم اطلاعات نے پی سی آئی پینل کو ڈی آئی پی آر محکمہ کے کام کاج اور ریاست میں میڈیا اداروں اور صحافتی برادری کے احسن کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی۔ پی سی آئی پینل نے ڈی آئی پی آر سے کہا کہ وہ میڈیا برادری کو دستیاب سہولیات کو مستحکم کریں جن میں ویلفیئر سکیم کا قیام، ہیلتھ انشورنس، پنشن سکیم اور صحافیوں کے لئے ٹریول مراعات دینا بھی شامل ہے۔کمیٹی گورنر اور ریاستی حکومت کے دیگر افسروں کے علاوہ میڈیا برادری کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کرے گی۔