پریس کونسل آف انڈیا کی ٹیم پولیس سربراہ سے ملاقی

سرینگر//پریس کونسل آف انڈیا( پی سی آئی) کی تین رکنی ٹیم نے کل یہاںڈی جی پولیس ڈاکٹر ایس پی وید اور گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار کے ساتھ ملاقات کی ۔ٹیم میں پربھت داش، اشوک اپدھیائے اور پروفیسر سشما یادو شامل ہیں۔ٹیم نے ایس پی وید اور کے۔ وجے کمار کے ساتھ ملاقات کر کے ریاست میں صحافتی برادری کو درپیش مسائل پر اُن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔پی سی آئی کے وفد نے ریاست میں کام کر رہے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبہ ترتیب دینے کے عمل میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔ریاستی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ پی سی آئی ٹیم کی جانب سے دی گئی تجاویز پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ناظم اطلاعات طارق احمد زرگر بھی موجود تھے۔