پریس کلب کشتواڑ کیلئے عمارت کی نشاندہی ہوگئی

کشتواڑ// ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے کشتواڑ کی میڈیا برادری کے ساتھ ایک انٹرایکٹو میٹنگ کی۔ میٹنگ میں میڈیا نمایندگان نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کشتواڑ میں پریس کلب کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا برادری کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ ضلع کشتواڑ میں پریس کلب کے قیام کے لیے ٹی آر سی کشتواڑ کے قریب مخصوص جگہ پر عمارت کی نشاندہی کی گئی ہے اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اس عمارت کو پریس کلب کے طور پر مزید استعمال کے لیے محکمہ اطلاعات کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ضلع کی ترقی کو اجاگر کرنے میں میڈیا برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے ڈی سی نے مثبت اور تعمیری رپورٹنگ پر توجہ دینے پر زور دیا۔اس کے علاوہ شہر میں موثر ٹریفک مینجمنٹ، منشیات کی لعنت کے بارے میں بیداری اور ضلع میں موجودہ ترقیاتی منظر نامے جیسے دیگر مسائل پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا برادری پر زور دیا کہ وہ عوام  کے مسائل کے حل کے لیے ان کے مسائل کو انتظامیہ کے نوٹس میں لائے۔