پریس کلب میں کے این ایس کا اپنے عملے کیلئے ورکشاپ

سرینگر//مقامی خبررساں ادارے کشمیرنیوز سروس کے اہتمام سے ادارے سے وابستہ مدیروںاورنامہ نگاروں کیلئے ایوان صحافت کشمیرمیں ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔ کے این ایس کے مدیر اعلیٰ محمداسلم بٹ کی زیرصدارت اس ورکشاپ میں وادی کے سبھی 10اضلاع سے تعلق رکھنے والے نامہ نگاروں نے شرکت کی جبکہ ادارے کے ایڈیٹر بھی موجودتھے ۔ورکشاپ میں نامہ نگاروںنے رپورٹنگ کے بارے میں اپنے تجربات اور مشکلات سے آگاہ کیا ۔نامہ نگاروںنے کہاکہ وہ زمینی سطح پرعام لوگوں سے جڑے ہوتے ہیں ،اسلئے عام لوگ اُن سے یہ امیدرکھتے ہیں کہ انہیںدرپیش مسائل ومشکلات کوحکام تک پہنچانے میں مددمل جائے ۔چیف ایڈیٹر محمداسلم بٹ نے شرکاء سے کہاکہ پہلے کسی بھی واقع یاحادثہ سے متعلق اصل حقائق کاپتہ لگانے کے بعد ہی متعلقہ افسران کے ساتھ رابطہ کیا جائے اور اس بات چیت کو ریکارڈ کیا جائے ۔انہوںنے اپنے نامہ نگاروں سے کہاکہ وہ ادارے کی اعتباریت کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہ کریں ۔سی این آئی