سرینگر // عبدالاحد بنگرو ساکن فردوس آباد بٹہ مالو کی اہلیہ جمعہ علی الصبح اس دار فانی سے رحلت کر گئیں ہیں۔مرحومہ گریٹر کشمیر کیمونی کیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے پریزیڈنٹ ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن کی بھابی تھی۔انکی اجتماعی فاتحہ خوانی 30اپریل بروز سوموار کو انکے آبائی قبرستان بازار بٹہ مالو میں صبح دس بجے انجام دی جائیگی۔اس حوالے سے گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے جملہ اراکین کی ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے دعائے مغفرت کی گئی اور غم زدہ لواحقین کےلئے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
پریذیڈنٹ گریٹر کشمیر کمیونی کیشن کو صدمہ
