پریا کے ہاتھوں ڈیجیٹائزڈ لائبریریز ورکشاپ کا افتتاح

 
 جموں//جموں اینڈ کشمیر ڈیپارٹمنٹ لائبریریز اینڈ ریسرچ نے نیشنل ڈیجیٹل لائبریز آف انڈیا کے ساتھ لنکنگ کا ایک پہلا اقدام شروع کیا تاکہ ریاست کے طلاب اور تعلیم دانوں کو دنیا بھر میں 1.5کروڑ ای بکس اور جرنلز تک مفت رسائی حاصل ہوسکے۔اس منفرد اقدام کی محکمہ لائبریز کی طرف سے منعقدہ ایک ورکشا پ کے حاشیے کے دوران شروعا ت کی گئی ۔تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے اس ورکشاپ کا آغاز کیا۔ڈائریکٹر لائبریز اینڈ ریسرچ مختار العزیز ، پروفیسر آئی آئی ٹی کھرگ پور ، پارتھا پرتم داس ، چیف لائبریرئن این ڈی ایل آئی این گوپا ل چتوپادیائے کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریاسیٹھی نے کہا کہ انٹرنیٹ کے آج کے دور میں زندگی کے ہر ایک شعبے میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور وقت کی ضرورت ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اقدامات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس نئے قدم سے طلاب کو ملک اور بیرون ملک دستیاب تعلیمی وسائل تک آن لائن رسائی حاصل ہوگی اور ایسا کرنے سے سیکھنے اور سکھانے کا عمل بھی کافی آسان ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائبریز مختا العزیز نے کہا کہ محکمہ نے تمام ضلعوں اور تحصیل سطح کے کچھ لائبریریوں کو کمپوٹرائزڈ کردیا ہے تاکہ ریاست کی تمام ریاستوں کو عوام دوست بنایا جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام قومی لائبریوں کو مربوط کیا جائے جنہیں مرکزی سطح پر لنک کیا جائے گاجسے ریاست کے طلاب کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔پارتھا پرتم داس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ایچ آر ڈی یہ پروجیکٹ اپریل 2015 ءمیں شروع کیا گیا تاکہ طلاب کی ضروریات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر پورا کیا جاسکے۔