پرہندر نیل میں گوجر بکروالوں کے مال مویشیوں کیلئے ویٹرنری کیمپ منعقد

بانہال //بانہال کے نیل پرہندر علاقے میں فوج نے آپریشن سدبھاونا پروجیکٹ کے تحت گوجر بکروالوں اور مقامی لوگوں کے مال مویشی کی صحت اور بیماریوں کی تشخیص اور مفت ادویات کی تقسیم کیلئے کیلئے ایک ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا ۔پرہندر نیل علاقے میں لوگوں کے پاس مال مویشیوں کی بھاری تعداد موجود ہے اور ان جانوروں کی صحت ور طبی مدد پہنچانے کے پیش نظر اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کیمپ میں سول ویٹرنری محکمہ کے ڈاکٹروں کی خدمات لی گئیں تھیں اور مجموعی طور پر 78 مویشیوں کا علاج کیا گیا اور مفت ادویات دی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے لوگ بنیادی طور مال مویشیوں کے پالنے سے جڑے ہیں اور ان کے مال مویشیوں کو صحتمند رکھنے اور فائیدہ مند بنانے فوج کی طرف سے قائم کیا گیا یہ  کیمپ اہم تھا اور لوگوں نے تعاون کیا اورخوشی کا اظہار کیا۔