جموں/ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنصیبات اور دفتری عمارتوں کے گرد و نواح کو دیدہ ذیب بنانے کے لئے ڈی پی آر مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایات سُپرنٹنڈنگ انجنیئر الیکٹرک پرچیز سرکل ون نروال اور ایگزیکٹو انجنیئر الیکٹرک ایم اینڈ آر ای ڈویثرن سیکنڈ گاندھی نگر کے معائنہ کے دوران جاری کیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان تنصیبات کے ہر ایک شعبۂ میں جاکر ان کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔ انہوں نے ریکارڈ کے رکھ رکھاؤ کے لئے ڈیجیٹل لائزیشن کے عمل کو شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے آر اے پی ڈی آر پی اور ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت منظور شدہ ایک کروڑ روپے کی رقم کے تصرف کا بھی جائیزہ لیا جس کے تحت ہر ایک شہری و دیہی اسمبلی حلقہ کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان سکیموں کے تحت کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کو لازمی بنایا ہے۔جموں ڈویثرن میں کیمولیٹو انسپکشن رپورٹ کا جائیزہ لیتے ہوئے نوڈل افسر سنجے شرما نے ڈاکٹر نرمل سنگھ کو مطلع کیا کہ محکمہ نے اب تک25819 انسپکشنز کیں ۔ ا س دوران2.67 کروڑ روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسی طرح کی مہم کشمیر وادی اور لیہہ میں بھی شروع کی گئی ہے تا کہ بجلی کی چوری روکی جاسکے۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اُن ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت دی جو اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی برت رہے ہیں۔