پروگرامSVEEP گاندربل اور بانڈی پورہ میںمقابلے منعقد

گاندربل / راجا ارشاد احمد/ پروگرام کے تحت انٹر سکول ڈسٹرکٹ لیول تھانگ تا مقابلوں کا انعقاد ہائر سیکنڈری سکول سالورہ میں منعقد کیا گیا ،جس میں ضلع گاندربل کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبہ کھلاڑیوں نے روایتی مارشل آرٹ کا مظاہرہ کیا۔ادھر زون ہاری گنہ ونہ نے ٹگ آف وار مقابلہ منعقد کیا گیا۔ دونوں مقابلے محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس گاندربل کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہیں۔اسدھرووٹر بیداری کو فروغ دینے کے لیے ہائرسیکنڈری اسکول نادی ہل بانڈی پورہ میںٹینس بال کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوا۔ایونٹ میں تمام زمروں(لڑکوں اور لڑکیوں)کی تقریبا! 25 ٹیموں کی شرکت شامل ہے اور اس کا مقصد کھیلوں کو شہری تعلیم کے ساتھ جوڑنا ہے۔