پروفیسر وسنتی جینت جوشی کا کنیاکماری سے لیہہ تک سائیکل پر سفر

لیہہ//ڈپٹی کمشنر لیہہ اونے لواسہ نے کنیاکماری سے لیہہ تک سائیکل پر سفر کرنے کے لئے ایس این ڈی ٹی کالج پونے کی56 سالہ پروفیسر وسنتی جینت جوشی کو مبارک باد دی ہے۔پروفیسر جوشی نے4040 کلو میٹر کا سفر33 دنوں میں طے کیا۔ڈپٹی کمشنر لیہہ نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پروفیسر جوشی کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر جوشی کی مہم دیگر خواتین کے لئے ایک مثال بنی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پروفیسر جوشی کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔