پرنب مکھرجی کی حالت میں بہتری نہیں

نئی دہلی//سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور وہ مسلسل گہری بیہوشی کی حالت میں ہیں۔مسٹر مکھرجی کو گزشتہ 10 اگست کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال نے آج جاری میڈیکل بلیٹن میں کہا ‘‘مسٹر مکھرجی انتہائی نگہداشت میں ہیں اور ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردی میں خرابی کا علاج کیا جارہا ہے ۔