پرمنڈل میں صحت میلہ کا انعقاد

سانبہ//محکمہ صحت نے ضلع انتظامیہ سانبہ کے اشتراک سے یہاں پرائمری ہیلتھ سنٹر، اتربھنی بلاک پورمنڈل میں ایک بلاک ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا۔صحت میلہ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن اوتار سنگھ نے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ وجے پور ونے شرما، چیف میڈیکل آفیسر سامبا سنجے ترکئی اور دیگر ڈی ڈی سی ممبران، بلاک پورمنڈل کے سرپنچوں/پنچوں کی موجودگی میں کیا۔بلاک میڈیکل آفیسرڈاکٹر شمیم احمد نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250-300 لوگوں نے بلاک میلے میں شرکت کی اور ماہر ڈاکٹروں اور کنسلٹنٹس کی فراہم کردہ طبی خدمات سے استفادہ کیا۔آیوشمان بھارت صحت کارڈ کے اندراج اور صحت کارڈز ABHA IDs، NCD اسکریننگ، مفت تشخیص اور مفت ادویات سمیت متعدد دیگر خدمات بھی فراہم کی گئیں۔یوگا سیشن بھی منعقد کیا گیا اور مقامی لوگوں کو ای سنجیوانی ٹیلی کنسلٹیشن خدمات، قومی صحت پروگراموں کے بارے میں بیداری بھی دی گئی۔