سرینگر// 28نومبر کو انڈر 13 بے بی لیگ فٹبال کا افتتاح پرزینٹیشن کانوینٹ گرلز سکول میںکیا گیاجوکہ فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے AIFFبے بی لیگ کا پہلا گرلز سکول بن گیا ہے۔پرزینٹیشن کانونٹ سکول کے پرنسپل سسٹر ریجی اور منیجنٹ سے منسلک دیگر سسٹرز ، سپورٹس سٹاف اور جموں کشمیر فٹبال ایسو سی ایشن کے افسران و صدر پرزیڈنٹ ضمیر ٹھاکر ، ہیڈ آف ریفریز نذیر احمد، سیکریٹری پروفیسر بی اے شاہ ، ڈی او AIF، بلال پنجابی اور AIFFبے بی لیگ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ بے بی لیگ کے تحت اتحاد پانپور نے پہلے بے بی لیگ پانپور پلوامہ میں شروع کیا تھا جبکہ اب انٹرنیشنل سکول باغات اور برن ہال سکول بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ جو دیگر سکول جو یہ لیگ شروع کرنے جارہے ہیں اُن میں سنکٹوریم سکول سوپور، گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ، سیون سٹار فٹبال اکیدمی درگاہ، کپوارہ بی بی لیگ اور سنو بے بی لیگ پلوامہ شامل ہیں جبکہ جنوری بے بی لیگ فٹبال جموں میں شروع ہونے جارہا ہے۔ بے بی لیگ کے لئے کام کررہے ایک اہلکار سمیر قیوم نے بتایا کہ AIFFاور JKFAکی جانب سے شروعاتی عمر کے بچوں میں کھیل کود کے رجحان کو پیدا کرنے کیلئے یہ ایک اچھی پہل ہے ۔