’’پرزنٹیشن اینڈکمیونی کیشن سکلز‘

جموں//کیرئیرکونسلنگ سیل گورنمنٹ پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرنے ’’پرزنٹیشن اینڈکمیونی کیشن سکلز‘‘موضوع پر ورکشاپ کاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر کالج کی پرنسپل پروفیسرکوشل سموترہ مہمان خصوصی تھیں۔انہوں نے طلباء کوبات چیت کرنے کے ہنراوراپنی بات کوپیش کرنے سے متعلق اہم تجاویزکی جانکاری دی۔ ڈاکٹرانوپماگپتا کنوینر ،کیرئیر کونسلنگ سیل نے مہمانوں کااستقبال کیا۔ڈاکٹرریواشرما،ڈائریکٹر ٹریننگ جے اینڈکے انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ،پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈرورل ڈیولپمنٹ ریسورس پرسنزکے طورپرموجودتھیں۔انہوں نے ورکشاپ کے دواکیڈمک اجلاسوں میں طالبات کو پرسنلٹی اورکمیونی کیشن سکل میں نکھارلانے کے بارے میں اہم جانکاری دی۔ انہوں نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے طالبات کوتحریکی لیکچردیا۔ انہوں نے طالبات کو سٹیوجابس، شیوکھیڑاودیگرکامیاب شخصیات کی تحریکی کہانیاں بتائیں۔ورکشاپ میں جوش وجذبے کے ساتھ سوکے قریب طالبات نے حصہ لیا۔اس دوران ورکشاپ کے نظامت کے فرائض ڈاکٹرانوپماگپتا،کنوینرنے انجام دیئے۔