پردیش یوتھ کانگریس کا حکومت مخالف احتجاج

جموں// پردیش یوتھ کانگریس کے صدر پرانوشگوترہ نے کہاہے کہ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے۔ آج یہاں جتندرسنگھ چب پردیش یوتھ کانگریس سیکریٹری اورگاندھی نگراسمبلی دفترکے عہدیداروں کی جانب سے چھنی ہمت علاقہ میں منعقدکی گئی احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے شگوترہ نے کہاکہ موجودہ مخلو ط ریاستی سرکارنے اسمبلی انتخابات کے دوران عوام سے جووعدے کئے تھے انہیں پوراکرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔یوتھ کانگریس کے ورکروں نے عوامی مسائل حل نہ کرنے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی اورمقامی ایم ایل اے کویندرگپتاکے پتلے جلائے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مخلوط حکومت کے دورمیں تعمیروترقی کے کام بالکل ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔عوام کوگوناں مشکلات کاسامناہے۔عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔رشوت ستانی کادوردورہ ہے۔شہرجموں میں بجلی کی باربار کٹوعتی سے عام آدمی سخت پریشان ہے۔ علاقہ گاندھی نگر میں صحت وصفائی کی حالت خستہ ہوچکی ہے اورعوام کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔بے روزگاری کے مسئلے کوحل کرنے کے لئے کوئی بھی ٹھوس قدم نہیں اٹھایاجارہاہے ۔بے روزگاردردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ان کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔موجودہ سرکار کے دورمیں کوئی بھی ترقیاتی پروجیکٹ ہاتھ میں نہیں لیاگیاالبتہ سابقہ ریاستی سرکارنے جوترقیاتی کام شروع کئے تھے ان پرہی اپنالیبل لگاکرعوام کوگمراہ کیاجارہاہے ۔ اس احتجاجی جلسہ میں جتندرچب ، اعجازچودھری پردیش یوتھ کانگریس سیکریٹریزی اوردیگرعہدیداران بھی موجودتھے۔