پردھان منتری شرم یوگی مندھن سکیم

سر ی نگر //ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر سر ی نگر کی طرف سے کل گورنمنٹ گرلز سکینڈری سکول کوٹھی باغ میں پردھان منتری شرم یوگی مندھن کے بارے میں ایک بیداری پروگرام اور اَنرولمنٹ مہم کا اِنعقاد کیا گیا۔پی وائی ایس وائی ایم سکیم مرکزی سرکار نے غیر منظم سیکٹر کے غریب مزدوروں کے لئے 2019ء میں ہی شروع کی جس کی بدولت 18سے 40برس تک کی عمر کے مزدوروں کو 60برس کی عمر اختیار کرنے کے بعد تین ہزار روپے کا ماہانہ پنشن ملے گا۔کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار سوربھ بھگت جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، نے سکیم کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ورکروں پر 
زور دیا کہ وہ اس سکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔ اُنہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اب تک 1.5کروڑ ورکروں کو سکیم کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جے اینڈ کے ،کے علاوہ کئی دیگر اَفسران بھی اِس موقعہ پر موجود تھے۔