پراوڈنٹ فنڈ کمشنر کادورہ بانڈی پورہ

 

سرینگر//پراویڈنٹ فنڈ کمشنر، جے اینڈ کے اور لداخ   رضوان الدین، نے  جمعہ کو کشن گنگا پاور اسٹیشن، این ایچ پی سی لمیٹڈ، بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔  پراگ سکسینہ، جی جی ایم کشن گنگا پاور اسٹیشن کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔ پی ایف کمشنر نے ای پی ایف اینڈ ایم پی ایکٹ 1952 کے تحت بنائی گئی مختلف اسکیموں پر کنٹریکٹ ورکرس کے نمائندوں کے ساتھ پرنسپل ایمپلائر اور ٹھیکیداروں سے خطاب کیا جس میں ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم اور ایمپلائز پنشن اسکیم کے فوائد کو تفصیل سے بتایا گیا تھا۔ اس دوران مسلم ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ،  پانپورکے ساتھ مل کر ’ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے تحت تیار کی گئی مختلف اسکیموں پر ایک سیمینار کا انعقاد ہوا۔ پی ایف کمشنر، جموں و کشمیر اور لداخ رضوان الدین نے وادی کے پانچ روزہ دورے پر اس مقصد کے لیے انفورسمنٹ آفیسر انکور جنگھو کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔سری نگر کے ملحقہ تعلیمی اداروں کے احاطے میں جمع ہونے والے شرکا کو ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس سکیم اور ایمپلائز پنشن سکیم کے فوائد کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ جموں و کشمیر اور لداخ میں’ ای پی ایف‘ اور ’ایم پی‘ ایکٹ، 1952 کے نفاذ کے بعد، ملازمین ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم، 1976 کے عنوان سے انشورنس اسکیم کے زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ روپے کے حقدار ہیں  اور  اگر ملازم ایک سال کی مسلسل مدت سے ممبر رہا ہے کم از کم 2.5 لاکھ روپے متوفی ممبر کے زیر کفالت ونامزد شخص کو ادا کیے جاتے ہیں۔ پی ایف کمشنر، جموں و کشمیر اور لداخ نے ای ڈی ایل آئی کے تحت زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے پی ایف اکانٹ میں زیادہ سے زیادہ بچت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔