پرانی پینشن کو دوبارہ بحال کرنے کی مانگ

 جموں // قومی متحدہ محاذ برائے بحالی اولڈ پنشن  نے اپنے قومی صدر بی پی سنگھ راوت کی سربراہی میں 1اگست 2021 کو پورے ملک میں پرانی پنشن کے حق میں اور نئی پنشن کو ختم کرنے کے لئے ٹیوٹر مہم کے ذریعے ملک کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے علاوہ بہت سارے عہدے داران کو کو سینکڑوں ٹویٹ کے ذریعے نئی پنشن کو ختم کرکے پرانی پنشن بحال کرنے کی اپیل کی۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے مطابق این او پی آر یو ایف یونٹ جموں وکشمیر نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پورے جموں و کشمیر میں ٹویٹر مہم کے ذریعے پرانی پنشن کی مانگ پارلیمنٹ میں چل رہے دونوں ایوانوں کی مون سون سیشن کی بحث کے دوران پرانی پنشن کو پورا کرنے کی مانگ کی تاکہ ابھی تک این پی ایس کے تحت کام کرنے والے جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین کے لئے پرانی پنشن سکیم (او پی ایس) کے حل کی امید پیدا کی جاسکے۔یو ٹی صدر گل زبیر ڈینگ نے کہا کہ نئی پنشن کے تحت کام کر رہے ملازمین کو نجی کمپنیوں کو سپرد کرکے ان کے اہل خانہ کے مستقبل کو ختم کر کے ان ملاذمین کے بڑھاپے کی زندگی کو عذاب بنا دیا گیا ہے جبکہ پرانی پنشن کو انہوں نے سرکار کے ہاتھوں ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کو محفوظ قرار دیا۔