پرانا ٹیکس نظام : ایمنسٹی کی تاریخ16 مئی تک بڑھا دی گئی

جموں//ریاستی حکومت نے پُرانے ٹیکس نظام کے تحت التواء میں پڑے معاملات کو حل کرنے کے لئے معافی کی تاریخ16 مئی2018 تک بڑھا دی ہے تا کہ جی ایس ٹی کی موثر عمل آوری کو تقویت حاصل ہوسکے۔اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے آرڈر نمبر39- آف2018 بتاریخ5 فروری2018  کی رو سے پہلی قسط جمع کرانے کی تاریخ میں مزید45 دن توسیع کی گئی ہے اور اب پہلی قسط جمع کرانے کی تاریخ16 مئی2018  تک بڑھا دی گئی ہے۔