پراسیکیوشن محکمہ میں17افسروںکا تبادلہ اور تقرریاں

بلال فرقانی

سرینگر// سرکار نے محکمہ داخلہ کے پرازیکیوشن سروس میں کئی ڈپٹی پراسکیوٹنگ افسروں اور پبلک پرازیکیوٹروں سمیت17 افسروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن کرائم ہیڈ کوارٹر لئیق احمد ڈار جنہیں جوائنٹ ڈائریکٹر پرازیکیوشن کے طور پر پہلے ہی ترقی دی گئی ہے ،کو دستیاب اسامی پر جوائنٹ ڈائریکٹر پرازیکیوشن، کرائم ہیڈکوارٹر، جموں و کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل آف پرازیکیوشن کے دفتر میں پٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن اعجاز احمد بٹ کو دستیاب اسامی پر جوائنٹ ڈائریکٹر پرازیکیوشن ہیڈکوارٹر جموں و کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری چندراکر بھارتی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر پرازیکیوشن جموں کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن سنیتا کارگوترا، جن کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن سامبا کٹھوعہ کا اضافی چارج پر بھی تھا، کا تبادلہ کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر پرازیکیوشن اینٹی کرپشن بیورو، اینٹی کرپشن کورٹ، جموں میں ایڈیشنل پبلک پرازیکیوٹر ارشاد احمد شیخ کا تبادلہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن اینٹی کرپشن بیورو، جموں و کشمیر، ایک دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق چیف پرازیکیوٹنگ افسر، کرائم ہیڈکوارٹر، جموں و کشمیر (انچارج سی ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن) مندر سنگھ،کو دستیاب اسامی پر ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن، راجوری،پونچھ چیف پرازیکیوٹنگ افسر سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر، جموں و کشمیر (انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر) کمل شرماکا تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن، سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن، ایس آئی اے جموں کشمیر کا چارج بھی سنبھالیں گے۔، پبلک پرازیکیوٹر، پرنسپل سیشن کورٹ جموں (انچارج پٹی ڈائریکٹر) سریش کمارکا تبادلہ ہوا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن ادھم پو،ریاسی جبکہ ڈائریکٹر پراسکیوشن جموں کے دفتر میں تعینات چیف پرازیکیوٹنگ افسر پرشانت مہاجن(انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر) کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پرازیکیوشن جموں کشمیر میں دستیاب جگہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن اور پرنسپل سیشن کورٹ سرینگر (انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر) پبلک پرازیکیوٹر اعجاز حسین کوتبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن پلوامہ بڈگام تعینات کیا گیا۔ پرنسپل سیشن کورٹ پلوامہ کے دفتر میں پبلک پرازیکیوٹر جاویڈ احمد بٹ کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن سرینگر جبکہ ایڈیشنل سیشن جج جموں(انچارج ڈپٹی دائریکٹر) دیوندر پال سنگھ تبدیل کر کھٹوعہ ،سامبا میں ڈپٹی دایریکٹر پرازیکیوشن تعینات کیا گیا۔ایڈیشنل پبلک پرازیکیوٹر، کورٹ آف ایڈیشنل سیشن جج، سرینگر (انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر) محمد مقبول شاہ کا تبادلہ ہواور ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن، گاندربل،بانڈی پورہ جبکہ ایڈیشنل پبلک پرازیکیوٹر، ایڈیشنل سیشن جج، جموں (انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر) وکرانت شرماکو ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن ڈوڈہ کشتواڑ،چیف پرازیکیوٹنگ افسر سیکورٹی ہیڈکوارٹر جے اینڈ کے (انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر) آشیش راٹھور کو دستیاب اسامی پر ڈائریکٹر جنرل آف پرازیکیوشن کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ سیکورٹی ہیڈکوارٹر جے اینڈ کے میں چیف پرازیکیوٹنگ افسر کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ چیف پرازیکیوٹنگ افسر اینٹی کرپشن بیورو جموں و کشمیر (انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر) اوایچ جیلانی ڈارکو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پرازیکیوشن اننت ناگ،کولگام،شوپیاں، سکینڈ ایڈیشنل منصف سرینگر کی عدالت میں اسسٹنٹ پبلک پرازیکیوٹر عمر منصور کا تبادلہ کرکے ڈی پی او اونتی پورہ میں سینئر پرازیکیوٹنگ افسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ڈی پی او پلوامہ میں سینئر پی او کا چارج بھی سنبھالیں گے جبکہ منصف کورٹ میں اسسٹنٹ پبلک پرازیکیوٹر سدرال ٹھاکرکو ایس آئی اے، جموں و کشمیر میں بطور سینئر پی او تعینات کیا گیا ہے۔