پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کو حراساں کرنے کا الزام

 جموں //پیرنٹ ایسو سی ایشن کے صدر امت کپور نے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو حراساں کرنے کا الزام عائد کیاہے ۔ جموں پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت کپور نے کہاکہ کچھ سکولوں کے پرنسپل اور عملہ کی طرف سے متواتر طلباء کو حراساں کیاجارہاہے جو تشویش کا باعث ہے ۔انہوں نے ان سکولوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو بغیر کسی وجہ کے حراساں نہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ سکولوں کی طرف سے زیادہ فیس وصول کی جارہی ہے جس کا نوٹس لیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسو سی ایشن ایسے سکولوں کا پردہ فاش کرنے سے کبھی کترائے گی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکولوں کوقوانین کی پاسداری کا پابند بنایاجائے اورحراساں کرنے والے اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔