پرائمری ہیلتھ سنٹر شیری بارہمولہ میں منشیات مخالف پروگرام

 بارہمولہ// پرائمری ہیلتھ سنٹر شیری نارواو بارہمولہ میں پولیس نے محکمہ صحت کے اشتراک سے ایک منشیات مخالف پروگرام منعقد کیا جس میں محکمہ صحت و پولیس کے علاوہ کئی علماء بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹروں نے لوگوں سے منشیات استعمال کرنے والے لوگوں کی پہچان کرنے کے نسخے بتائے اورپولیس افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پولیس کے رابطے میں رہیں اور منشیات استعمال کرنے والے اوردھندہ کرنے والے لوگوں کے بارے میں موقع پر ہی جانکارہی دیں تاکہ پولیس اان لوگوں کے خلاف کارروائی کرسکے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بارہمولہ گلزار رشید نے لوگوں پر زور دیا کہ اگر اُن کی نذر میں ایسا کوئی نوجوان ہے تو اُسے رسوا کرنے کے بجائے اسے پیار سے سمجھائیں یا پھر جانکاروں سے رابطہ کریں ۔ڈاکٹر اشرف نے منشیات کی لت اور علاج ومعالجے کی سہولیات کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں اس وقت ایک لاکھ سے زیادہ اافراداس لت میں ملوث ہیں ۔جس میں 70  فیصدطلاب شامل ہیں۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ منشیات ، تمباکو نوشی اور ایسی دوسری چیزوں سے پرہیز کریں۔ اس موقع پر انچارج درگ ڈی ایڈکشن سنٹر پولیس لائینز بارہمولہ الطاف حسین ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ گلزار راشد ،ایس ایچ او شیری سجاد احمد ، ڈاکٹر اظہر مجید ، ڈاکٹر منظور ، ڈاکٹر آصف ، سب انسپکٹر فاروق احمد اور دیگر صحت کے عہدیداران کے علاوہ علاقے کی ذی عزت شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔