پدیارنہ،کشتواڑ میں مصوری مقابلہ کا اہتمام

کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے پدیارنہ علاقہ کے گورنمنٹ مڈل سکول ناگسینی کے طلاب کے لئے مصوری مقابلہ کا اہتمام کیا ۔ مقابلہ کا اہتمام دور افتادہ علاقہ کے نوجوانوں کو اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا ۔ مقابلے میں اسکول کے 05 اسااتذہ اور 26 طلاب نے شرکت کی،جنھوںنے اپنے تصور کا استعمال کرکے اپنی نئی تخلیق پیش کی۔مقابلے کا اختتام فاتحین میں انعامات کی تقسیم کاری کے ساتھ کیا گیا۔اساتذہ اور طلاب نے فوج کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کرنے کی سراہنا کی اور مستقبل میں مزید ایسے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔