پدیارنہ،کشتواڑ میں مصوری مقابلہ کا اہتمام

 کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کشتواڑ کے پدیارنہ خطہ میں طلاب کو اپنی تخلیق میں اضافہ کرنے کے لئے مصوری مقابلہ کا اہتمام کیا، جس میں علاقہ کے طلاب نے جوش و خروش سے شرکت کی۔اس مقابلہ میں کل 41طلاب(28لڑکوں اور 13لڑکیوں ) نے شرکت کی اور اپنی ریاست کو ایک جدید اور ترقی پسند ریاست بنانے کے تصور کو شکل کی صورت میں پیش کیا ۔مقابلہ کا اختتام فاتح میں انعامات اور شرکا میں حوصلہ افزائی انعامات سے کیا گیا۔شرکا اس تخلیقی پروگام میں شرکت کرکے کافی خوش تھے۔ انہوں نے فوج کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا ۔