پدگام پورہ میں ماروتی حادثے کی شکار

اونتی پورہ//اونتی پورہ پدگام پورہ میں ایک ماروتی گاڑی حادثے کی شکارہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیورمحکمہ پی ایچ ای کا56سالہ ملازم بری طرح زخمی ہوا۔ اس دوران مذکورہ شہری کو شدیدزخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا جہا ں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں بدھ کی شام ایک ماروتی پیٹرول پمپ کے نزدیک سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوارمحمد الطاف بٹ ولد اسد اللہ بٹ ساکن لاجورہ پلوامہ بری طرح زخمی ہوا ۔اس دوران زخمی شہری کو فوری طور نزدیکی اسپتال جہاں سے اسے سکمز صورہ نازک حالت دیکھ کر روانہ کیاگیا۔ تاہم مذکورہ شخص  بعد میں زخموں کی تاب لا کر دم توڑ بیٹھا ۔ بتایا جاتا ہے مہلوک محکمہ آب رسانی میں ملازم تھا اس دوران جب ان کی میت آبائی گھر لاجورہ پہنچائی گئی تووہاں کہرام مچ گیا ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔