پتنی ٹاپ میں جنوبی ایشیاء کے انوکھے سیاحتی مرکز کی تیاری

سرینگر//بھارت میں مہم جوئی اور مہمان نوازی کے شعبے میں تبدیلی لانے کے سفر میں سکائی ویوپٹنی ٹاپ ایمپائرین نامی ادارے نے انڈیا ایسکپو سنٹر، گریٹر نوئیڈا میں 16جنوری تا 18جنوری تک منعقدہ SATTE-2019 میں حصہ لیا ۔ اسکائی ویو پٹنی ٹاپ ایمپائرین اسکائی ویو پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ ،جو ایف آئی ایل انڈسٹریز لمیٹیڈ کا ایک ماتحت ادارہ ہے ، بھارت میں مہم جوئی کی کلیدی منزل پٹنی ٹاپ میں قائم کررہا ہے ۔ مہم جوئی کی یہ منزل زپ شاپنگ لائن، شاپنگ سہولیات(بقیہ صفحہ8پر، پتنی ٹاپ)
 اور بہترین کھانے کے ریستورانوں سے مزئین ایشیاء کی سب سے بڑی روپ وے ہوگی ۔ نمائش میں  شرکت کی وجہ سے اس تقریب میں دیگر شرکاء اور صنعت کاروں کو پتنی ٹاپ میں قائم کئے جانے والے اس منصوبے کے متعلق معلومات حاصل کرنے کا موقعہ ملا۔ مہمانوں کو اس مہم جوئی اور مہمان نوازی کی منزل کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں، جس کے جواب میں مہمانوں نے اس منصوبے کے لئے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر اسکائی ویو پٹنی ٹاپ ایمپائرین کی طرف سے اپنی پہلی سہ ماہی نیوز لیٹر ’’دی پلس‘‘ جاری کیاگیا۔ ایمپائرین اسکائی ویو پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سربراہ طارق بخاری نے تجارتی شراکت داروں اور مہمان اراکین کے سامنے نیوز لیٹر کااجراء عمل میں لایا۔ SATTE-2019 جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش ہے، جس میں کئی اہم ٹور آپریٹروں، سیاحتی منازل کے وابستگان ، ہوٹل والوں اور ایشیائی ممالک کے سیاحت کی وزارتوں نے شرکت کی۔ اسکائی ویو پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ شعبے کے سربراہ سید مجتبی علی جعفری نے SATTE2019 کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور دورہ کرنے والے صنعتی رہنمائوں اور زائرین کا شکریہ ادا کیا ۔