پرویز خان
منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کے پتراڑہ علاقہ سے گلہوتی جانے والی سڑک رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مذکورہ سڑک کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن گزشتہ کئی عرصہ سے مذکورہ سڑک کو معیاری ہی نہیں بنایا گیا ہے جسکی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہاہے ۔غور طلب ہے کہ سرحدی تحصیل میں رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہو تی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی مختلف نوعیت کی مشکلات میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ رابطہ سڑک کو جلد از جلد مکمل کر کے ان کی مشکلات کم کی جائیں ۔